اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں "سپیک فار حسین” کے تحت مباحثہ مقابلہ، نوجوان مقررین کی شاندار کارکردگی
یوتھ ویژن : ( علی رضا ابرہیم غوری سے ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے تاریخی ہال غلام محمد گھوٹوی ہال، عباسیہ کیمپس میں آئی یو بی مجلس مباحث اور جناح کا پاکستان سوسائٹی کی مشترکہ کاوشوں سے سپیک فار حسین، بہاول پور چیپٹر نے جنوبی پنجاب کے نوجوان مقررین کے لئے انگریزی اور اردو زبان میں مباحثہ کا انعقاد کیا۔
اردو مباحثے کا عنوان قائم رہو حسین کے انکار کی طرح اور انگریزی زبان کے مباحثے کا عنوان Hussain (AS) inspired me تھا۔ بہاول پور، ملتان، بہاول نگر سے مقررین نے شرکت اور امام حسین علیہ السلام کے فلسفہ اور افکار پر سیر حاصل گفتگو کی۔
مزید پڑھیں : اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وفد کا برطانیہ میں مختلف یونیورسٹیوں اور ماہرین کے ساتھ تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال
اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر شہزاد خالد ڈائریکٹر تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور تھے اور مہمانان اعزاز میں ڈاکٹر محمد عدنان بخآری ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز اور محمد شعبان گجر سابق صدر مجلس مباحث اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور قومی سطح کے مقرر شامل تھے۔
اس کے علاؤہ بہاول پور شہر کے معززین کی نمایاں تعداد نے اس مباحثہ کو سنا اور طلباء کی صلاحیتوں کو سراہا۔ اس مبحث کی منصفی کے فرائض قومی مقرر محمد حنظلہ ایڈووکیٹ اور ڈاکٹر راشد سعیدی نے کئے ججز کے فیصلہ کے مطابق اردو سنجیدہ کیٹیگری میں سپیک فار حسین علیہ السلام بائی لنگیول کوالیفائنگ راونڈ مقابلہ کےانعامات کے مستحق
اوّل پوزیشن
علی عمر ارسلان
دوئم پوزیشن
منعمہ ظفر
سوئم پوزیشن
شفاء سلیم
حوالہ افزائی کے انعام کے مستحق
احسن رضا ٹھرے۔ انگریزی زبان کی کیٹیگری میں
اول انعام کے حقدار ٹھہری ایمان اعظم
دوم انعام علینہ شاہد کو اور سوم انعام رمشہ نذیر کو ملا جن کا تعلق بہاوالدین زکریا یونیورسٹی سے ہے۔ حوالہ افزائی کے انعام مناحل فاطمہ کو ملا۔ آئی یو بی ڈیبیٹنگ سوسائٹی کی کیبینٹ اور جنرل ممبران نے اس مقابلہ کے انعقاد میں بھر پور شمولیت کی۔ایڈوائزر ڈاکٹر محمد آصف ندیم اور حرا گل صدر مجلس مباحث اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے جناح کا پاکستان سوسائٹی سے سینٹرل گورنر جے کے پی حافظ شاف علی اور سینٹرل وائس پریزیڈنٹ محمد عمیر رفیق کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بہاولپور چیپٹر کا آغاز کیا۔
دونوں سوسائٹیز مسقبل قریب میں نوجوانوں کے لئے مزید ایسے تقریری مقابلوں کا اہتمام کریں گے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر شہزاد خالد نے اپنی بھرپور حمایت اور تقریری مقابلوں میں نوجوان طلباء کی فنی مہارت کو سراہا جب کہ مہمان اعزاز شعبان گجر نے نوجوان طلباء کے لئے تقریری کوچنگ کی اہمیت پر زور دیا جسے ایڈوائزر آئی یو بی مجلس مباحث نے تسلیم کیا اور کہا کہ ملک بھر سے قومی مقررین نوجوان مقررین کی کوچنگ کے لئے گاہے بہ گاہے سیشنز لیتے ہیں جس سے انہیں بہتر تقریری ماحول مہیا کیا جاتا ہے۔ تقریب کے اختتام پر تمام مقررین کو سرٹیفیکیٹس اور اعزازی شیلڈز دی گئیں۔