بلوچستان :معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث خارجیوں کے خلاف آپریشن پرشہباز شریف کی سیکیورٹی فورسز کی پزیرآئی
یوتھ ویژن نیوز(عمران قذافی سے ) :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان میں گزشتہ دنوں معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث خارجیوں کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرآئی.
ضلع پنجگور، کیچ اور ژوب میں پانچ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے اور تین کو زخمی کرکے گرفتار کرنے پر وزیرِ اعظم کا افواجِ پاکستان کے جوانوں و افسران کو خراجِ تحسین.
دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے.
ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو نشانِ عبرت بنائیں گے.
Load/Hide Comments