ڈی جی پی آئی ڈی شفقت عباس سے سنیئر صحافیوں کے وفد کی ملاقات ،بھائی کے انتقال پراظہارتعزیت کیا
لاہور۔( واصب غوری سے):ڈ ائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) ریجنل آفس لاہور شفقت عباس سے سینئر صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمن شامی کی قیادت میں سینئر صحافیوں کے وفد نے جمعہ کے روز ملاقات کی اور ان کے بڑے بھائی مرحوم ڈی ایس پی مسرت عباس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی کی،
وفد میں سینئر صحافی سلمان غنی،بیورو چیف اے پی پی لاہور طالب حسین بھٹی، ملک شکیل احمد، ملک سلمان، آصف اقبال، ذیشان اور ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی شامل تھے، اس موقع پر سینئر صحافی مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ مرحوم چوہدری مسرت عباس انتہائی لائق، محنتی اور ایماندار افسر تھے،
مرحوم نے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے انجام دیا اور ہمیشہ قانون کی پاسداری کی۔ سینئر صحافی سلمان غنی نے کہا کہ مرحوم ڈی ایس پی مسرت عباس ایک قابل افسر اور نیک انسان تھے جن کی ملک و قوم کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس موقع پر مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی ۔