لودھراں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مسلسل سرگرم عمل
لودھراں ( مظہر چشتی سے ) ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی ہدایت پر ضلعی سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مسلسل سرگرم عمل ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے رواں ماہ اگست کے دوران گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری جیسے جرائم میں ملوث 1591 افراد کو 39 لاکھ 60 ہزار 500 روپے کا ریکارڈ جرمانے عائد کیا ہے
جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب 527 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 6 آیف آئی آرز درج کروائی گئیں ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر کی مختلف مارکیٹوں کے 53 ہزار سے زائد بار معائنے کیے ہیں اور 13422 بےقاعدگیاں بے نقاب کی ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر لودھراں عبدالرؤف مہر کی ہدایت پر گزشتہ ماہ جولائی کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے گراں فروشوں کے خلاف تقریباً 32 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے تھے ۔