پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمران خان کے متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی راہ ہموار، سی اے اے کی اہم بات چیت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کر دی وزیر اعظم شہباز شریف نے 20 پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیے حکومت آئینی ترامیم کے لیے تیار، دو تہائی اکثریت کا دعویٰ وفاقی حکومت کا سندھ کی سڑکوں کی بحالی کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اعلان معاشی بہتری کے اشارے حکومتی درست پالیسیوں کی گواہی دیتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات کا گنڈاپور کی توہین آمیز تقریر کی مذمت، صحافیوں کا پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ بلاول بھٹو کا نیا میثاق جمہوریت کا مطالبہ، سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی دعوت شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ جنوری 2025 سے شروع ہوگی

وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی صوبائی ایپیکس کمیٹی کا اجلاس

یوتھ ویژن نیوز(مظر چشتی سے )وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں آج منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وفاقی وزیر منصوبہ بندی ڈاکٹر احسن اقبال، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور آحد خان چیمہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، اہم صوبائی وزراء، صوبائی سیکرٹریز، کمانڈر بلوچستان کور اور سینئر سول، پولیس، انٹیلی جنس اور فوجی حکام شرکت کی۔

شرکاء نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے حملوں کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کی، متاثرین کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا اور مزید معصوم جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے بروقت جواب دینے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بلوچستان کے عوام کی قومی تعمیر و ترقی کے لیے قربانیوں اور کردار کو سراہتے ہوئے عزم کیا کہ پاکستان کے دشمن بلوچستان میں بدامنی پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں، انہیں پوری قوت اور قومی حمایت سے شکست دی جائے گی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے حالیہ المناک واقعے سے پوری قوم غمزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کا خون بہانے والے خوارج کو کسی قسم کی گنجائش نہیں دی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک اہم اور خوبصورت صوبہ ہے اور اس کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وطن اور معصوم شہریوں کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان کے آئین کا احترام کرنے والوں سے ہی مذاکرات ممکن ہوسکتے ہیں جو قومی پرچم کو سلامی دیتے ہیں۔

کمیٹی نے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنانے والے بزدلانہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو تیز کرنے کا عزم کیا۔ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز کا جامع جائزہ لیا گیا اور کمیٹی نے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ اور رابطوں کو مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا۔

فورم نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD)، پولیس، لیویز اور متعلقہ محکموں کی استعداد کار بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے دشمن قوتوں کو کسی بھی قیمت پر بلوچستان کے امن اور ترقی کو متاثر کرنے سے روکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے قومی ترقی کے لیے بلوچستان کے عوام کی قربانیوں اور تعاون کو سراہتے ہوئے عزم کیا کہ پاکستان کے دشمن بلوچستان میں بدامنی پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں، انشااللہ پوری قوت اور قومی حمایت سے شکست دی جائے گی۔

کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بزدلانہ حملوں کے منصوبہ سازوں، اکسانے والوں، سہولت کاروں اور مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کے آخر میں وزیراعظم نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں کے لواحقین میں امدادی رقوم چیکس تقسیم کیے اور انہیں ریاست کی جانب سے مکمل تعاون اور تحفظ کا یقین دلای

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com