گھر سے آلودگی اورالرجی ختم کرنے پودے
پودے جو آپ کے گھر سے آلودگی اور الرجی ختم کرنے کا باعث بنتے ہیں۔۔۔
1۔ اسپائیڈر پلانٹ
Spider Plant (Chlorophytum comosum)
یہ پودا formaldehyde، xylene، اور toluene جیسے آلودگی کا باعث بننے والے مادوں کو دور کرنے کی صلاحیت کے لیے جانا جاتا ہے۔ دیکھ بھال میں آسان اور بالواسطہ روشنی میں پروان چڑھتا ہے، اسے کسی بھی کمرے کی کھڑکی میں رکھا جا سکتا ہے۔qps
2 پیس للی Peace Lily (Spathiphyllum)
مولڈ سپورز اور عام انڈور ٹاکسن جیسے بینزین، فارمل ڈی ہائیڈ، اور ٹرائی کلوروتھیلین کو فلٹر کرنے میں مؤثر ہے۔ اسے کم روشنی کی ضرورت ہوتی ہے اور نسبتا کم دیکھ بھال بھی۔qps
3۔ اسنیک پلانٹ (Sansevieria trifasciata)
یہ پودا formaldehyde، xylene، toluene، اور nitrogen oxides کو فلٹر کرنے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے۔ بہت کم دیکھ بھال اور کم روشنی اور کبھی کبھار پانی کی کمی کو بھی برداشت کر جاتا ہے۔
4۔ انگلش آئیوی (Hedera helix)
ایئر بورن مولڈز اور فیکل مادے کے ذرات کو کم کرتا ہے۔ ٹوکریوں میں لٹکانے کے لیے یہ ایک بہترین بیل ہے۔ یہ معتدل روشنی اور باقاعدہ پانی کو پسند کرتی ہے۔
5۔ بوسٹن فرن (Nephrolepis exaltata)
یہ formaldehyde اور دیگر اندرونی فضائی آلودگیوں کو دور کرنے میں بہترین ہے۔ اسے متواتر گیلی مٹی کی ضرورت ہوتی ہے، یہ باتھ روم یا کچن کے لیے موزوں ہے۔qps
6۔ ایلوویرا (Aloe barbadensis miller)
ہوا سے formaldehyde اور بینزین کو صاف کرتا ہے۔ ہوا صاف کرنے والی خصوصیات کے علاوہ، اس کے جیل میں جلد کے علاج کے لیے دواؤں کے استعمالات بھی ہیں۔
7۔ اریکا پام (Dypsis lutescens)
کاربن ڈائی آکسائیڈ کو ہٹانے اور آکسیجن کو لانے میں مؤثر مانا جاتا ہے۔ یہ باقاعدگی سے پانی اور برائٹ ڈائریکٹ لائٹ حاصل کرکے کمرے کی اندرونی نمی humidity کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔