اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا گیا
اسلام آباد: اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نواز دیا گیا۔ ایوان صدر میں اولمپک گولڈمیڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزرا، سینیٹرز اور دیگر شخصیات نے شرکت کی، جویلین تھرو کے شعبے میں گراں قدر کامیابیوں کے اعتراف میں ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کیا گیا، صدرآصف علی زرداری نے ارشد ندیم کو ہلال امتیازسے نوازا۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو گیم میں نیزہ 92.97 میٹر تک پھینک کر اولمپک ریکارڈ بنایا تھا اور پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو حکومت پاکستان کی جانب سے ہلالِ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments