پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمران خان کے متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی راہ ہموار، سی اے اے کی اہم بات چیت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کر دی وزیر اعظم شہباز شریف نے 20 پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیے حکومت آئینی ترامیم کے لیے تیار، دو تہائی اکثریت کا دعویٰ وفاقی حکومت کا سندھ کی سڑکوں کی بحالی کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اعلان معاشی بہتری کے اشارے حکومتی درست پالیسیوں کی گواہی دیتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات کا گنڈاپور کی توہین آمیز تقریر کی مذمت، صحافیوں کا پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ بلاول بھٹو کا نیا میثاق جمہوریت کا مطالبہ، سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی دعوت شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ جنوری 2025 سے شروع ہوگی

شوگرملز مالکان کا آئندہ کرشنگ سیزن شروع نہ کرنےکا اعلان

بہاول پور:(وا صب غوری سے ) شوگر انڈسٹری کو صوبائی اور فیڈرل سطح پر مکمل طور پر ڈی ریگولیٹ نہ کرنے اور اسے فری مارکیٹ کی سہولت مہیا نہ کرنے تک اگلا کرشنگ سیزن شروع نہیں کیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کی شوگر ملوں کے تمام اہم ممبران نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں یہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ شوگر انڈسٹری کیلئے اتنی سخت ریگولیشن میں اگلا کرشنگ سیزن شروع کرنا ناقابلِ عمل ہے لہذا مکمل اتفاقِ رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلا کرشنگ سیزن تب تک نہیں شروع ہوگا جب تک شوگر انڈسٹری صوبائی اور فیڈرل کی سطح پر مکمل طور پر ڈی-ریگولیٹ نہیں کی جاتی اور اسے فری مارکیٹ کی سہولت نہیں مل جاتی جس طرح گندم، چاول اور مکئی کی فصلوں میں فری مارکیٹ کی سہولت موجود ہے۔ مزید براں ترجمان کا کہنا تھا کہ شوگر ملیں اس وقت تک بھی نہیں چلیں گی جب تک شوگر ملوں کے پاس موجود چینی کا اسٹاک ختم نہیں ہو جاتا۔شوگر انڈسٹری پچھلے کافی مہینوں سے فاضل چینی کے 15 لاکھ ٹن اسٹاک برآمد کرنے کی اجازت مانگ رہی ہے جس میں سے حکومت نےتقریباََ ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ہے۔

تمام ممبران نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ جب تک چینی کا باقی12.5 لاکھ ٹن سرپلس اسٹاک ملوں کے گوداموں میں موجود ہے شوگر انڈسٹری ملیں نہیں چلا پائے گی۔یہ سب اقدامات کاشتکاروں کے حق کیلئے اٹھائے جارہے ہیں کیونکہ اس اسٹاک کی موجودگی کے ساتھ اگلا کرشنگ سیزن شروع کرنے سے کاشتکاروں کی رقوم پھنس جائیں گی اس کے علاوہ مارکیٹ میں چینی کی فروخت بھی نہ ہونے کے برابر ہے شوگر انڈسٹری ملک کی واحد انڈسٹری ہے جوبغیرکسی حکومت کی سبسڈی کے اور نیشنل گِرڈ پر بوجھ بنے بغیر ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے کثیر زرِمبادلہ حکومتی خزانے میں جمع کرانے کی شکل میں اپنا کردار بخوبی ادا کرتی چلی آ رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com