رانا قاسم نون کی چیرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملاقات
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے کشمیر کے حوالےسے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی
ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے پارلیمان کے موثر کردار پر تبادلہ خیال
چیئرمین سینیٹ کا پارلیمانی سفارتکاری کے زریعہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور بھارتی افواج کے جبر کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے پر زور
خصوصی کمیٹی برائے کشمیر ایک اہم فورم ہے ۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے ، چیئرمین سینیٹ
پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق مسلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ
کشمیر کمیٹی کو عالمی فورمز پر اس سلسلے میں موثر انداز میں آواز اٹھانی ہو گی ۔ چیئرمین سینیٹ
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنایا ہوا ہے ، عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے ۔ چیئرمین سینیٹ
رانا قاسم نون کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ، رانا قاسم نون مؤثر انداز میں مسلہ کشمیر پر آواز اٹھائیں گے ۔ چیئرمین سینیٹ
رانا قاسم نون نے ہمیشہ محروم طبقات کے لئے آواز اٹھائی ہے