پولیس اہلکاروں کے کچے میں ڈاکوں کے خلاف آپریشن سے انکار پر پولیس نے وضاحت جاری کر دی
پنجاب پولیس وضاحت
پولیس کانسٹیبلری فاروق آباد سے 121 اہلکار راجن پور جبکہ 160 اہلکار رحیم یار خان اپنے آبائی سٹیشنز کے لئے روانہ ہوئے، تمام اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر مقررہ تاریخ پر پہنچ چکے ہیں۔ فاروق آباد سے 160 اہلکار رحیم یار خان کے لئے روانہ ہوئے تھے جن میں سے 25 اہلکار اقبال آباد انٹرچینچ سے روٹ لمبا ہونے جبکہ ظاہر پیر سے ان کے گھر قریب ہونے کی وجہ سے مقررہ مقام سے پہلے اتر گئے، یہ تمام اہلکار اپنی تعیناتی کے مقام پر ڈیوٹی کی مقررہ تاریخ پر حاضر ہو چکے ہیں، اہلکاروں کے کچہ ایریا میں ڈیوٹی سے انکار کی من گھڑت اور بے بنیاد خبروں میں قطعی طور پر کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ اہلکار پولیس کانسٹیبلری سے اپنے آبائی علاقوں راجن پور اور رحیم یار خان میں واپسی پر بے حد خوش ہیں۔
پنجاب پولیس کچہ ایریا میں کریمنلز کے خلاف پوری طاقت کے ساتھ نبردآزما ہے، عوام کی جان ومال کی حفاظت، ریاست و قانون کی رٹ کو ہرصورت قائم رکھا جائے گا، جرائم پیشہ عناصر کاخاتمہ مشن ہے۔