نواز شریف کی لندن روانگی کا امکان
یوتھ ویژن : ( قاری عاشق سے ) پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے صدر اور تین بار کے سابق وزیراعظم نواز شریف کا آئندہ ماہ لندن کا دورہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی 11 ستمبر کو لندن روانگی متوقع ہے۔
سابق وزیراعظم دو سے تین ہفتے لندن میں قیام کریں گے جہاں ان کا طبی معائنہ کرایا جائے گا۔
نواز شریف برطانیہ میں تین ہفتے کے قیام کے دوران اپنے بیٹوں سے ملاقات کریں گے۔
گزشتہ سال سابق وزیراعظم لندن میں چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد پاکستان واپس آئے تھے۔
Load/Hide Comments