اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وفد کا برطانیہ میں مختلف یونیورسٹیوں اور ماہرین کے ساتھ تحقیقی تعاون پر تبادلہ خیال
یوتھ ویژن : ( علی رضا ابراہیم غوری سے ) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان، پروفیسر ڈاکٹر ناجیہ سحر، اور ڈاکٹر محمد سلیمان نے یونیورسٹی آف ویسٹ آف سکاٹ لینڈ میں سیف آر ایچ پروجیکٹ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس دورے کے دوران، وفد نے یونیورسٹی آف ویسٹ آف سکاٹ لینڈ اور یونیورسٹی آف لیسٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سابق طالب علم لال مجید اختر کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر عاشق انجم سے ملاقات کی۔ پروفیسر ڈاکٹر عاشق انجم، جو یونیورسٹی آف لیسٹر کے سکول آف کمپیوٹنگ اینڈ میتھمیٹک سائنسز سے وابستہ ہیں، کے ساتھ وفد نے تحقیقی خیالات کا تبادلہ کیا۔
مزید پڑھیں : اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلےمیں پوسٹر وپینٹنگ، فیس پینٹنگ ، پرفارمنگ آرٹس، وال پینٹنگ ا ور چولستانی پودوں کی باغبانی کے مقابلہ جات
وفد نے لندن میں امپیریل کالج کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے شعبہ الیکٹریکل اور الیکٹرانک انجینئرنگ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر زوہیب اختر سے ملاقات کی۔ مزید برآں، وفد نے ایکسپریس کمیونیکیشن سروسز لمیٹڈ کے سربراہ حسین سے بھی ملاقات کی، جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے مستقبل اور تعلیم میں اس کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔