تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والی منشیات فروش خاتون گرفتار
یوتھ ویژن : ( عمران قذافی سے ) اتوار کو یہاں اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان نے بتایا کہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے چھاپہ مار کر ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر کے چھ کلو منشیات برآمد کر لی۔
انہوں نے بتایا کہ اے این ایف تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف ملک بھر میں کامیابی سے کارروائیاں کر رہی ہے۔
تعلیمی اداروں میں طالبات کو منشیات سپلائی کرنے والی خاتون ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار منشیات فروش اسلام آباد کے معروف تعلیمی ادارے کو منشیات سپلائی کرنے میں ملوث تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک تعلیمی ادارے کے قریب چھاپہ مار کر ملزم کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کی تلاشی کے دوران 4.8 کلو گرام چرس اور 1.2 کلو گرام افیون برآمد ہوئی۔
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان پشاور سے منشیات سمگل کر کے تعلیمی اداروں کے طلباء کو سپلائی کرتے تھے۔ ملزم نے یونیورسٹی کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا بھی انکشاف کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا تعلق پشاور سے ہے۔
ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔