سندھ اور مکران کی ساحلی پٹی پر سیلاب کا خطرہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ جاری
یوتھ ویژن : ( واصب ابراہیم غوری سے ) محکمہ موسمیات نے آج سے مون سون کے تیز اسپیل کے دوران سندھ مکران کے ساحلی علاقوں میں ممکنہ ساحلی سیلاب سے خبردار کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 27 سے 30 اگست تک کھلے سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔
پی ایم ڈی نے اپنی ایڈوائزری میں یہ بھی انتباہ کیا ہے کہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے نشیبی علاقوں میں طغیانی کا سیلاب آ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کی میونسپل انتظامیہ نے اپنے عملے کے لیے ایمرجنسی اور ہائی الرٹ کا اعلان کرتے ہوئے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بھارت کے مغربی بنگال سے سندھ کے مشرقی علاقوں تک پہنچنے والے کم دباؤ کے نظام کے زیر اثر 26 سے 29 اگست تک کراچی اور سندھ کے دیگر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق اس مضبوط موسمی نظام کی وجہ سے شدید بارشیں متوقع ہیں۔
مون سون کے اس سسٹم سے پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارشوں کا بھی امکان ہے۔