راولاکوٹ حادثہ کوسٹر کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق
یوتھ ویژن : راولاکوٹ میں آزاد پتن پانا پل کے قریب مسافروں کو لے جانے والی کوسٹر کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق، ایک زخمی-
کمشنر راولاکوٹ کے مطابق کوسٹر راولپنڈی سے راولاکوٹ جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔
کمشنر نے بتایا کہ اس وقت جاں بحق اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اس سے قبل 19 اگست کو گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے کم از کم 7 مزدور جاں بحق ہوگئے تھے۔
شاہراہ قراقرم کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے سات مزدور جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم پر کام کرنے والے مزدور مزدا گاڑی میں جا رہے تھے کہ بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت یوسف، احسان اللہ، محب اللہ، سجاد، سجاد اور مجیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ایک اور حادثے میں سکھر ملتان موٹر وے پر مسافر بس اور ٹریلر ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔
موٹروے پولیس کے اہلکار نے بتایا کہ بدقسمت شخص مانسہرہ سے کراچی جا رہا تھا۔
واقعے کے فوری بعد ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو طبی اور قانونی کارروائی کے لیے تحصیل اسپتال گھوٹکی منتقل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، چار افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نور الٰہی، شگفتہ، روزینہ، عنیبہ اور حسنات کے نام سے ہوئی ہے۔