کراچی میں کچرے کے ڈھیر سے نو مولود بچی کی لاش برآمد
یوتھ ویژن : ( معظم حُسین سے ) اتوار کو کراچی میں کچرے کے ڈھیر سے نو مولود بچی کی لاش ملی-
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کے علاقے لکی اسٹار میں کچرے کے ڈھیر سے لڑکی کی لاش ملی۔ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی۔
3 جولائی کو کراچی میں ایک لاوارث نومولود کی لاش کی برآمدگی کے بعد پولیس کی جانب سے پہلا مقدمہ درج کیا گیا۔
سندھ میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) کے سخت احکامات کے بعد لاوارث نومولود کی لاش کا پہلا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس نے اتحاد ٹاؤن کے علاقے میں کچرے کے ڈھیر سے نومولود بچے کی لاش برآمد کر لی۔ تھانہ اتحاد ٹاؤن کے اہلکاروں نے نومولود کی لاش کو کوڑا کرکٹ میں خفیہ طور پر پھینکنے پر نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔
Load/Hide Comments