وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی شہدائے پنجاب پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات، اظہار تعزیت
وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے ڈی پی او آفس رحیم یار خان میں پنجاب پولیس کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی
وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے شہداء کے والدین ، اہل خانہ اور بچوں سے اظہار تعزیت کیا ، اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے اللّٰہ تعالیٰ سے دعا کی –
وطن پر قربان ہونے والے تمام پولیس اہل کاروں کی ماؤں ، بہنوں ، بیویوں اور بیٹیوں کے پاس وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف باری باری خود جا کر ملتی رہیں اور انھیں گلے سے لگا کر دلاسہ دیتی رہیں –
شہداء کے اہل خانہ کے آنسو دیکھ کر وزیرِ اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف خود بھی فرط غم سے آب دیدہ ہو گئیں –
وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف نے شہید اہل کاروں کے کم سن بچوں کو پیار کیا –
"کہیں نہ کہیں کوئی کوتاہی ہوئی ہے- لیکن ان شاء اللّٰہ ، ہم اس غلطی کا ازالہ کریں گے اور پنجاب پولیس کی عظمت کے دفاع ، اور اہل کاروں کے جان و مال کی حفاظت کا انتظام کریں گے”؛ وزیرِ اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف –
"پولیس کا ہر شہید پاکستانی قوم کا ہیرو ہے – سوگ وار خاندانوں کی بھرپور کفالت کی جائے گی، ان شاء اللّٰہ -"؛ محترمہ مریم نواز شریف –
"حکومت پنجاب کی طرف سے شہدائے پولیس کے بچوں کو مفت تعلیم ، گھر اور سرکاری نوکری بھی دی جائے گی ، ان شاء اللّٰہ! "؛ محترمہ مریم نواز شریف –
"دہشت گرد ڈاکووں کے حملے میں پولیس اہل کار وں کی شہادت کا غم بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں-"؛ محترمہ مریم نواز شریف –
"قائدِ عوام میاں محمد نواز شریف صاحب نے خود مجھے فورآ سوگ وار خاندانوں کے پاس جانے اور ان کا غم بانٹنے کی ہدایت کی ہے۔”؛ وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف –
"ہرجان قیمتی ہے – پولیس اہل کاروں کی حفاظت بھی یقینی بنائیں گے، ان شاء اللّٰہ ! "؛ محترمہ مریم نواز شریف –
"ہم کچہ کے مسئلہ کا مستقل حل ڈھونڈیں گے ، ان شاء اللّٰہ – چیک پوسٹوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے۔”؛ محترمہ مریم نواز شریف –
وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کو ڈی پی او آفس کے کمیٹی روم میں مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کچہ کے سنگین مسئلے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ، اور حالیہ سانحہ کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا گیا –
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، معاون خصوصی راشد نصر اللّٰہ ، ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل ، آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور ، پولیس کے ایڈیشنل آئی جیز ، مقامی پولیس افسران اور انتظامی حکام بھی وزیرِ اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کے ہم راہ تھے