ن لیگی رہنماؤں کے اپوزیشن جماعتوں سے خفیہ روابط بے نقاب
یوتھ ویژن : ( عمران قذافی سے ) اپوزیشن اتحادی جماعتوں کے درمیان ملاقاتوں کے بعد حکومت متحرک ہوگئی ہے-
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف نے بعض پارٹی رہنماؤں کو اپوزیشن سے ملاقاتیں کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔
نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے تین نامعلوم سینئر رہنماؤں نے اپوزیشن جماعتوں سے خفیہ رابطے کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا چند روز قبل مسلم لیگ نواز کے بعض رہنماؤں سے رابطہ ہوا تھا۔ اس رابطے کے بعد فضل الرحمان نے اپنی پارٹی کے الگ جلسے کرنے کا اعلان کیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اپوزیشن سے رابطوں کی رپورٹ نواز شریف کو پیش کردی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے صدر نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو اپنی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ ‘مسلم لیگ ن کی جانب سے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام پہنچایا گیا کہ وہ اپنی ملاقاتیں جاری رکھیں لیکن فعال کردار ادا کرنے سے گریز کریں’۔