شاہین شاہ آفریدی اور انشا کے گھر خوشی: پہلے بچے کی آمد
یوتھ ویژن : ( ذیشان خان سے ) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور ان کی اہلیہ انشا آفریدی نے ہفتے کے روز اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا ہے۔
اس خوش کن خبر کا اعلان آفریدی خاندان کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیا گیا جہاں دنیا بھر سے مداحوں اور خیر خواہوں نے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔
جوڑے کو ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس کا نام انہوں نے علی یار رکھا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت دیگر کرکٹرز نے اسٹار پیسر کو بے بوائے کے والد بننے پر مبارکباد دی ہے۔
جولائی میں، رپورٹس منظر عام پر آئیں کہ شاہین اور انشا اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔
پاکستان کے ریڈ بال کوچ جیسن گلیسپی نے شاہین کے بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے محروم ہونے کے امکان کا ذکر کیا تھا۔
گلیسپی نے کہا کہ شاہین بچے کی پیدائش کی وجہ سے بنگلہ دیش کے ٹیسٹ میچوں سے محروم ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنی بیوی کے ساتھ اس وقت تک رہنا چاہتا ہے تو ہم اسے [کچھ] آرام دے سکتے ہیں۔
اس وقت، پاکستان راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیل رہا ہے، جس کا پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے شروع ہوگا۔
شاہین پہلے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد کراچی روانہ ہوں گے اور 30 اگست کو دوسرے ٹیسٹ کے آغاز سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔
بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 2021 میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی دوسری بڑی بیٹی انشا شاہد سے منگنی کی تھی جب کہ ان کا نکاح گزشتہ سال فروری میں ایک نجی تقریب میں ہوا تھا۔
انشا کی شاہین کے ساتھ ہفتہ بھر کی شادی کی تقریبات اور رخساتی ستمبر 2023 میں منعقد ہوئی۔