وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور کے کمشنر کا "انصاف آپ کی دہلیز پر” کے تحت صوبائی محتسب آفس رحیم یارخان میں بسلسلہ OCR دورہ
وفاقی محتسب ریجنل آفس بہاولپور کے کمشنر نے رحیم یارخان میں بسلسلہ OCR دورہ کیا۔جس میں وفاقی محکموں کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر IRD خالد نزیر نے مورخہ22-8-2024 بروز جمعرات وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کے ویژن اور پروگرام "انصاف آپ کی دہلیز پر” کے تحت صوبائی محتسب آفس رحیم یار خان میں بوقت 10 بجے مختلف وفاقی محکموں کے خلاف دائر کئے گئے 161 کیسز کی سماعت کی جس میں میپکو کے صارفین کو چار لاکھ سے زیادہ کا ریلیف دلوایا ، 10 عدد خراب میٹرز موقع پر تبدیل کروائے۔ رحیم یار خان کے علاقہ راجن پور کلاں کا ٹرانسفارمر ریپیر کرواکے بجلی بحال کروا دی۔ بستی کھوکھراں تحصیل صادق آباد، زمیندار ہاؤسنگ سوسائٹی،اور بستی قاسم آباد کی بجلی کی سپلائی بحال کروائی مزید یہ کہ بستی کچہ چک نمبر 106 کا گیس کی فراہمی اور پریشر کے مسائل فوری حل کروا دییے ۔سائلین نے وفاقی اداروں کی بد عنوانی کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔میڈیا نمائندگان کی موجودگی میں کمشنر صاحب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کو چاہیۓ کہ بلاخوف و خطر وفاقی محکموں کیخلاف شکایات درج کرائیں ہم فوری اورمیرٹ پرانصاف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔مزید براں کمشنر IRD خالد نزیر نے میڈیا نمایندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کے احکامات کی روشنی میں عوام کے مسائل کو حل کروانے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے انتھک محنت اور کوشش جاری رکھیں گے اور اس نظریہ اور پروگرام کے مطابق فوری ریلیف فراہم کرتے رہنا ہمارا اولین فرض ہے- اور ہر شکایت کا فیصلہ 60 دن کے مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے کر دیا جاتا ہے اور اپس سنگین اور پریشان کن دور میں رشوت اور سفارش کے بغیر وفاقی محتسب اعلیٰ کے تعاون سے سائلین کو فوری , سستا اور مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے انصاف مل جاتا ہے، لوگوں کی شکایات کا اندراج اور سماعت بذریعہ ٹیلی فون اور وٹس ایپ بھی ہو جاتا ہے, اس سہولت سے وقت اور پٹرول دونوں کی بچت کے ساتھ ساتھ شدید گرمی میں دور دراز کا سفر بھی نہیں کرنا پڑتا.