بھاولپور میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے ہاؤسنگ پراجیکٹ ”اپنی چھت اپنا گھر“کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا
بہاول پور: (واصب غوری سے )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنربہاول پور ظہیر انور جپہ کی نگرانی میں بہاول پورضلع میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے ہاؤسنگ پراجیکٹ ”اپنی چھت اپنا گھر“کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈی سی آفس،ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفتر اورتمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں رجسٹریشن سینٹرز قائم ہیں جہاں سے کم آمدن والے افراد اپنی رجسٹریشن کے لئے معلومات لے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنا گھر اپنی چھت پورٹل کی لانچنگ کردی ہے۔نیز”اپنی چھت-اپنا گھر“ پورٹل www.acag.punjab.gov.pk پر آن لائن اپلائی بھی کیا جا سکتا ہے۔مزید معلومات کے لئے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی ہیلپ لائن نمبر 0800-09100پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Load/Hide Comments