اسسٹنٹ کمشنر انعم صغیر باجوہ کی شہر کے مختلف پٹرول پمپس کی چیکنگ
ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انعم صغیر باجوہ کی شہر کے مختلف پٹرول پمپس کی چیکنگ اور سیکریٹریز یونین کونسل سے میٹنگ ۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انعم صغیر باجوہ کا تحصیل بھر کے پٹرول پمپس کی سخت چیکنگ۔
دوران چیکنگ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف پٹرول پمپس پر پٹرول کے معیار ،ریٹس اور پیمانوں کو چیک کیا۔تین پٹرول پمپس قانونی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔
پٹرول پمپس کو خلاف ورزی کرنے پر موقع پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر انعم صغیر باجوہ کی زیر صدارت تحصیل بھر کے سیکرٹریز یونین کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس سے اسسٹنٹ کمشنر انعم صغیر باجوہ نے سکیرٹریز یونین کونسل کو ہدایت دیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی کو اور یونین کونسل کی سطح پر صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنائیں اور صفائی ستھرائی کی کی گورنمنٹ اف پنجاب کی مقررکردہ فیس کی وصولی کو 100٪ یقینی بنائیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر انعم صغیر باجوہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔