روسی صدر 13 سال بعد اچانک مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا پہنچ گئے قرآن پاک تحفہ بھی لے لیا
گروزنی: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن 13 سال بعد اچانک مسلم اکثریتی آبادی والی ریاست چیچنیا کے دورے پر پہنچ گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیچنیا کے سربراہ رمضان قادریوف نے روسی صدر پیوٹن کا پُرتپاک استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور فوجی، تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
روسی صدر 2011 کے بعد پہلی بار چیچنیا کے دورے پر پہنچے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مثالی تعلقات ہیں اور صدر رمضان قادریوف متعدد بار میڈیا سے گفتگو میں روسی صدر کو اپنا دوست قرار دے چکے ہیں۔
چیچنیا کے دورے کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن، صدر رمضان قادریوف اور مفتی اعظم کے ہمراہ دارالحکومت گروزئی کی جامع مسجد عیسیٰ علیہ السلام بھی گئے اور وہاں کچھ وقت گزارا۔
اس موقع پر روسی صدر کو قرآن پاک کا نادر نسخہ تحفے میں دیا گیا
Load/Hide Comments