پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمران خان کے متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی راہ ہموار، سی اے اے کی اہم بات چیت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کر دی وزیر اعظم شہباز شریف نے 20 پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیے حکومت آئینی ترامیم کے لیے تیار، دو تہائی اکثریت کا دعویٰ وفاقی حکومت کا سندھ کی سڑکوں کی بحالی کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اعلان معاشی بہتری کے اشارے حکومتی درست پالیسیوں کی گواہی دیتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات کا گنڈاپور کی توہین آمیز تقریر کی مذمت، صحافیوں کا پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ بلاول بھٹو کا نیا میثاق جمہوریت کا مطالبہ، سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی دعوت شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ جنوری 2025 سے شروع ہوگی

بوناراست کنیکٹیوٹی منصوبہ سےپاکستان کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے انفراسٹرکچر کو وسعت ملےگی، وزیراعظم

اسلام آباد (واصب غوری سے) :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بوناراست کنیکٹیوٹی منصوبہ ایک تاریخی سنگ میل ہے جس سے پاکستان کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے انفراسٹرکچر کو وسعت ملےگی، اس منصوبے سے تارکین وطن جدیدٹیکنالوجی کےذریعے شفاف اور موثر اندازمیں رقوم کی منتقلی کر سکیں گے، اس منصوبے سے حوالہ اور ہنڈی کا خاتمہ ہوگا، ترسیلات زر میں اضافہ اور کاروبار کو فروغ ملے گا،زراعت ، معیشت ، آئی ٹی اور دیگر شعبہ میں بہتری کے 5 سالہ "ہوم گرائونڈ اکنامک پروگرام "کا باضابطہ اعلان کرنے جا رہے ہیں۔وہ جمعرات کو بونا -راست کنیکٹیوٹی منصوبے کے نفاذ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وزیراعظم نے کہاکہ بونا راست کنیکٹیوٹی منصوبہ پاکستان کا پہلا سرحد پار رقوم کی منتقلی کا نظام ہے جس سے عرب ممالک سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے رقوم کی منتقلی شفاف اور موثر اندازمیں ہو سکے گی۔ اس منصوبے کے نفاذ کے لئے وزیر خزانہ ، گورنر سٹیٹ بینک، کار انداز اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کے مشکور ہیں۔ یہ بہت اہم منصوبہ ہے کیونکہ اس سے پاکستان کی ڈیجیٹل ادائیگیوں کے انفراسٹرکچر کو وسعت ملے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم ڈیجیٹل گورننس کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ اس تاریخی سنگ میل سے عرب دنیا کے ساتھ ہمارے تعلقات مزید مستحکم اور جدید خطوط پر استوار ہوں گے۔ اس تاریخی منصوبے سے پاکستانی تارکین وطن کو اپنے خاندانوں کی بروقت امداد اور رقوم کی منتقلی میں مدد ملے گی۔ بونا راست سے عوام کو سہولت اور کاروبار فروغ پائے گا۔ اس منصوبے سے رقوم کی منتقلی کے غیر روایتی چینلز کا خاتمہ ہوگا۔ اس منصوبے سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا، حوالہ اور ہنڈی سے رقوم کی منتقلی کاخاتمہ ہوگا۔اس منصوبے سے پاکستان کا رقوم کی ڈیجیٹل منتقلی کابنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا۔اپنی اجتماعی کاوشوں اور ٹیم ورک سے ایک دن ہم ملک کو درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہوتے ہوئے اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کاعمل جاری ہے جس کی میں ذاتی طورپر نگرانی کر رہا ہوں۔ اس کے لئے بل ملنڈااینڈ گیٹس فائونڈیشن اور کار انداز کا مالی تعاون حاصل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں دوسراچیلنج توانائی کے شعبے میں درپیش ہے، اس سے ہم نمٹ رہے ہیں اور آئندہ چند ماہ میں اس کے نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ جلد ہوم گرائونڈ اکنامک پروگرام کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ اس ضمن میں تمام فریقین سے گزشتہ کئی ماہ سے مشاورت کاسلسلہ جاری ہے، اب اس پروگرام کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔یہ ہمارا آئندہ 5 سال کاپروگرام ہو گا کہ کس طرح ہم نے اپنی معیشت ، زراعت ، آئی ٹی اور دیگر شعبہ جات میں بہتری لانی ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ڈیجیٹل نظام راست کو عرب مانیٹر ی فنڈ کے تحت بونا سے جوڑا جا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہماری قوم بہت بہادر اور مضبوط ہے۔ ہمارے عوام بھرپور صلاحیتوں اور توانائیوں سے مالا مال ہے۔ہم نے ماضی کی طرح وقت ضائع نہیں کرنا بلکہ اس ملک کو عظیم بنانا ہے۔ اس کے لئے صرف اور صرف محنت ہمارا عزم ہے۔ اس موقع پر بل اینڈ ملنڈاگیٹس فائونڈیشن کی صدر ڈاکٹر انیتازیدی نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ہماری فائونڈیشن کا یہ عزم ہے کہ دنیا میں ہر ایک صحت مند اور ثمر آور زندگی بسر کر سکے۔ ہم سائوتھ ایشیا سمیت دنیابھر میں عوام کی زندگی اور انہیں روزگار کی فراہمی کے لئے تنظیموں اور حکومتوں کے ساتھ شراکت داری پر فخر کرتےہیں۔ بونا راست کنیکٹیوٹی منصوبے سے سب سے زیادہ خواتین مستفید ہوں گی۔ روایتی چینل سے رقوم کی منتقلی محفوظ اور بآسانی ہو سکےگی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے خاندانوں کو بحفاظت رقم منتقل کر سکتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کہا کہ بونا راست منصوبہ بہت اہمیت کاحامل ہے ۔ وزیراعظم کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ ملک میں میکرو استحکام آ رہا ہے۔پاکستانی روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے ۔ زرمبادلہ کے ذخائر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہمارا ڈیجیٹل اکانومی کی طرف بڑھنا خوش آئند ہے۔ توانائی کے شعبے اور ٹیکس نظام میں اصلاحات کےلئے پرعزم ہیں۔ بوناراست سے بیرون ملک مقیم افراد اپنے پیاروں کو بآسانی رقم منتقل کر سکیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے بونا راست کنیکٹیوٹی منصوبے کے نفاذ میں کردار اور افتتاحی تقریب میں شرکت پر چیئرپرسن عرب مانیٹری فنڈ ڈاکٹر فہد الترکی ، گورنر سٹیٹ بینک پاکستان جمیل احمد، ڈاکٹرانیتا زیدی، وقاص الحسن کو شیلڈ پیش کیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com