اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ سوائل سائنسز، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ کے طالب علم علی رضا کا اعزاز
بہاول پور(پ ر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ سوائل سائنسز، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ سے 7ویں سمسٹر کے طالب علم علی رضا کو سینیٹ آف پاکستان میں 6 ہفتوں کی انٹرن شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے ساتھ کام کریں گے۔ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ انوائرمنٹ پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ترابی نے علی رضا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments