پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ اسلامیہ یونیورسٹی سکول سسٹم، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں یوم تشکر کی تقریب جنوبی ایشیا میں امن اور تنازع کشمیر وزیراعظم شہباز شریف کا حساس قیمتوں کی سالانہ شرح میں تاریخی کمی پر اظہارِ اطمینان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد

ملک میں انٹرنیٹ 27 اگست تک ٹھیک ہونے کا امکان

چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے حکم دیا ہے کہ فائر وال لگائی جائے، پی ٹی اے اس پر عمل کر رہا ہے، سسٹم کی اپ گریڈیشن سے انٹرنیٹ میں کوئی خلل نہیں بلکہ سب میرین کیبل میں فالٹ ہے جس سے انٹرنیٹ متاثر ہے، جو 27 اگست تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے رکن و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ موبائل کمپنیوں کے انضمام سے کوالٹی آف سروس انتہائی متاثر ہوئی، پی ٹی اے موبائل فون آپریٹرز بڑھانے کیلئے اقدامات کرے۔

رکن کمیٹی نے سوال کیا کہ سیکیورٹی خدشات پر سروس بندہے تو بتایا جائے کب بحال ہوگی، پی ٹی اے کوئی جواب نہیں دے رہا، کیا ہم پاکستانی نہیں۔

اجلاس میں سید امین الحق نے سوال کیا کہ بتایا جائے انٹرنیٹ سروس کیوں متاثر ہیں؟ فائروال لگا ہے یا نہیں؟ میڈیا کو پی ٹی اے آگاہی دے تاکہ عوام کو آگاہ کیا جاتا رہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی حکومت نے حکم دیا ہے کہ فائر وال لگائی جائے، پی ٹی اےعمل کررہا ہے، یہ معلوم نہیں فائروال کی وجہ سے سسٹم سست ہوا، فائروال کی اپ گریڈیشن پہلی بار نہیں ہورہی مگر فائروال سے متعلق مکمل وضاحت وفاقی حکومت دے سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب میرین کیبل میں فالٹ ہے، ممکنہ طور پر اس کی وجہ سے انٹرنیٹ متاثر ہو، سب میرین کیبل 27 اگست تک ٹھیک ہوسکتی ہے اور اس کے ٹھیک ہونے میں وقت بھی لگ سکتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے یہ بھی کہا کہ دنیا میں ٹیلی کام کمپنیاں انضمام کرتی ہیں، کوالٹی آف سروس کا میکنزم لاگو ہے، 2023 میں 192 کوالٹی آف سروس سروے کیے، جہاں سروس کا معیار کم ہو، کمپنی کو جرمانے کرتے ہیں۔

انہوں نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اپریل 2025 میں فائیو جی کی نیلامی ہونے جارہی ہے، اس نیلامی میں نئی کمپنیوں کو لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

دوران اجلاس عمر ایوب نے سوال کیا کہ یہ جوبھی سسٹم ہے ہمیں بتایا جائے اسکی رسائی کہاں تک ہو گی؟ کیا خفیہ اداروں کے پاس ایسی قابلیت ہےکہ پوچھے بغیر کسی سسٹم کو بلاک کرسکتےہیں؟ اگر کررہے ہیں تو اس کی تفصیلات دی جائیں۔ اس پر چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ اس کا جواب حکومت دے سکتی ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی سید امین الحق نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے فائیوجی پر لیڈ لیں اور اس منصوبے کو مکمل کریں، ہم فائیو جی کو ہر گاؤں دیہات تک لے کرجائیں گے، کوئی بھی شخص پابندی کے حق میں نہیں ہے پابندی ترقی کو روکتی ہے، پب جی، ٹک ٹاک، ایکس بند کردیا، ہم نے ہمیشہ اس کی مخالفت کی، ایکس ہو یا کوئی اور ایپلیکشن ،پابندی نہیں ہونی چائیے۔

کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں اسلام آباد اور کراچی آئی ٹی پارکس پر پیشرفت سے متعلق، انٹرنیٹ میں خلل سے نقصانات کی رپورٹ اور سیکرٹری آئی ٹی سے فائروال پر تکنیکی بریفنگ طلب کرلی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com