نیپرا نے کراچی والوں کے لیے بجلی کے نرخ بڑھا دیے۔
یوتھ ویژن : ( صائمہ معظم سے ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی کے الیکٹرک کی درخواست کو منظور کر لیا۔
مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ کے ای کے صارفین سے اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 17 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔
کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے کراچی والوں پر 10 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔
نیپرا نے 30 جولائی کو عارضی ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے لیے کے ای کی درخواست پر سماعت کی۔ ریگولیٹری نے جانچ پڑتال کے بعد مئی اور جون 2024 کے لیے بالترتیب PKR 2.53 اور PKR 2.92 فی کلو واٹ کے حساب سے FCA کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ جاری کیا۔
مزید پڑھیں : کے الیکٹرک کی بجلی کی پیداوار نیشنل گرڈ سے مہنگی کیوں؟
اس سے قبل 8 اگست کو نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کا اعلان کیا تھا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے، جبکہ صارفین اضافی چارجز کو اپنے اگست کے بلوں میں دیکھیں گے۔
اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین یا کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوا۔