77 ویں جشن آزادی، 2024 تقریبات کے سلسلہ میں تصویری نمائش ”روشنی کا سفر ” کا انعقاد

ہاول پور: (واصب غوری سے )پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاولپور ڈویژن کے زیر اہتمام 77 ویں جشن آزادی، 2024 تقریبات کے سلسلہ میں تصویری نمائش ”روشنی کا سفر ” کا انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش کا افتتاح ملک کے نامور آرٹسٹ محمد علی جلوانہ نے کہا۔ یہ نمائش 14 اگست، 2024 تک جاری رہے گی۔ تحریک آزادی ہمارے عزم و ولولے، ہمت اور کامیابی کی داستان ہے اور پاکستان کا قیام ہمارے اسلاف کی ان ہی لازوال قربانیاں کا ثمر ہے۔ ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے ان کی عملی جدوجہد اور انکی سیاسی بصیرت آج بھی مشعل راہ ہے۔ قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت، دور اندیشی اور فہم و فراست کی بدولت تحریک حریت کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ محمد علی جناح نے اپنے اکابرین ہند کے ساتھ مل کر تمام مشکلات کا سامنا کیا اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی محمد علی جلوانہ اور ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس، بہاولپور ڈویژن، میاں عتیق احمد نے کیا۔ مہمانوں کی کثیر تعداد نے نمائش دیکھی جس میں معروف آرٹسٹ ہمایوں اعظم، ریٹائرڈ ایجوکیشن آفیسر سیدہ تسلیم گیلانی، معروف شاعر اشرف خان، گلوکار و میوزیشن شاہد علی اور محمد اجمل بھی شریک تھے۔
٭٭٭