پیرس اولمپکس2024: جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے اور ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے پر یوسف رضا گیلانی کی ارشد ندیم کو مبارکباد

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے اور ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔ارشد ندیم کی کامیابیوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ہم سب ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی جیولن تھرو کھیل کے لئے کاوشیں لائق تحسین ہیں۔جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے عالمی ریکارڈ قائم کر کے پاکستانی عوام کے لیے خوشیوں کا ماحول بنا دیا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ارشد ندیم نے اپنی انتھک محنت اور لگن سے اولمپک کا 118 سالہ ریکارڈ توڑ کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ ارشد ندیم کی جیت ہم سب لے ایک پیغام ہے کہ محنت اور لگن سے کوئی بھی مقام حاصل کیا جا سکتا ہے ارشد ندیم قوم کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم کے جذبے اور لگن نے نہ صرف اس کے خوابوں کو حقیقت میں بدلہ ہے بلکہ نئی نسل کو یہ امید بھی دی کہ محنت اور لگن سے انسان اپنے خوابوں کو حقیقت کے رنگ میں ڈھال سکتا ہے