وادی تیراہ، ضلع خیبر میں دھشتگردوں کے خلاف آپریشن میں چار خوارجی دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر افسران و جوانوں کی پزیرائی.

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی وادی تیراہ، ضلع خیبر میں دھشتگردوں کے خلاف پاک فوج کے آپریشن اور چار خوارجی دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر افسران و جوانوں کی پزیرائی.
پاک فوج کے افسران و جوان فتنہِ خوارج کے دھشتگردوں سے پاکستان کی مٹی کو پاک کر رہے ہیں. وزیرِ اعظم
وزیرِ اعظم کا دھشتگردوں کے خلاف کاروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے حوالدار انعام گُل، سپاہی محمد عمران اور سپاہی الطاف خان کو خراجِ عقیدت.
وزیرِ اعظم کی شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا.
دھشتگردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. وزیرِ اعظم
دھشتگردی کے خلاگ جنگ میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے. وزیرِاعظم
افواجِ پاکستان کے افسران و جوانوں نے ہمیشہ فرض کی ادائیگی کو اپنی جانوں پر فوقیت دی. وزیرِ اعظم
پوری پاکستانی قوم کو اپنے شہداء اور انکے اہلِ خانہ پر فخر ہے. وزیرِاعظم