جشنِ آزادی کے رنگ شجر کاری کے سنگ نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کا عوام کو پیغام

لاہور ( نبیلہ اکبر) گزشتہ روز کاسمو پولیٹن پولیس سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا نیشنل وومن جرنلسٹس فورم نے "جشن آزادی کے رنگ شجرکاری کے سنگ "نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم (NWJF) کی صحافی خواتین نے کاسمو پولیٹن کلب میں پودے لگا کر جشن آزادی شجرکاری مہم کا آ غاز کیا ۔کاسمو کلب کے سابق صدر مقام صدر ڈاکٹر افتخار بخآری اور میزبان صفیہ اسحاق نے نیشنل وومن جرنلسٹس فورم کی عہدےداران کو شجرکاری مہم میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کے لیے مدعو کیا گیا۔ کاسمو پولیٹن کلب باغ جناح میں نجف(NWJF) کی صحافی خواتین کی میزبانی کے فرائض صفیہ اسحاق نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر بہت خوش اسلوبی سے ادا کیے۔ اس تقریب کا مقصد وفاقی حکومت کی جاری مہم شجرکاری میں ان کا بھرپور ساتھ دینا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی ہے۔

اس شجرکاری مہم کی تقریب کے مہمان خصوصی لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آ ف پاکستان منصورالرحمن خان آ فریدی اور ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ مقدس طاہرہ اور صفیہ اسحاق تھیں جبکہ پروگرام کی صدرات ڈاکٹر افتخار بخآری نے کی۔ نجف کی صدر فرزانہ چوہدری کی قیادت میں سینئر نائب صدر کنول نسیم ، جنرل سیکرٹری درخشندہ علمدار، سینئر جوائنٹ سیکرٹری غلام زہرا، فنانس سیکرٹری رابعہ عظمت ، سیکرٹری اطلاعات نبیلہ اکبر، ممبر گورننگ باڈی مبشرہ سلطان، اقرا مغل ، فوزیہ گوہر، سنیا،عافیہ مقبول جہانگیر، نازیہ بٹ نے شرکت کی۔ کاسمو پولیٹن کلب کے میزبانوں میں صفیہ اسحاق ، ڈاکٹر افتخار بخاری، جاوید اقبال بھٹی، مریم دیوان ، عالیہ اور نگہت شامل تھے۔ اس تقریب کے توسط سے نجف نے عوام کو یہ پیغام دیا ہے کہ وطنِ عزیز میں شجرکاری کرنا ناگزیر ہو چکی۔ 14اگست پاکستان قوم کا جشن آزادی کا دن ہے پوری قوم کو نجف کا یہ پیغام ہے کہ ہر پاکستانی اس سال جھنڈیوں اور باجے بجانے جیسی بے مقصد سرگرمیوں کے بجائے، پاکستان سے اصل محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اسے سرسبز ہرا بھرا بنائیں اس جشن آزادی کو گرین پاکستان کا نام دیں۔ درخت زندگی ہیں۔ آج کا لگایا ایک پودا کل کا درخت، آنے والی کئی زندگیوں کا ضامن ہے۔ اور نجف کا یہ پیغام پورے پاکستان کے نام ہے کہ ہمیں گلوبل وارمنگ اور پانی و آکسیجن کی بڑھتی ہوئی قلت کو سنجیدگی سے لینا ہو گا ورنہ ہماری آنے والی نسلیں خداناخواستہ بنجر و بیابان پاکستان دیکھنے پرمجبور ہو جائیں گی۔ تقریب میں تمام مہمان اور میزبان ممبران نے درخت لگاتے ہوئے یہ عہد کیا کہ وہ پاکستان کو سرسبز پاکستان بنانے میں اپنا ہر ممکن بھرپور کردار ادا کریں گے اور ہر بچے، بوڑھے جوان کو اس مہم میں اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کرنے کی ترغیب دیں گے، یہ سفر کبھی نہیں رُکے گا۔ ڈاکٹر افتخار بخاری صاحب نے نجف ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا جب پورا ملک سرخ ہوا پڑا ہے وہاں نجف نے پاکستان کو ہرا بھرا کرنے کا آغاز پودا لگا کر کیا۔ میزبان صفیہ اسحاق صاحبہ نے نجف کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور حوصلہ افزائی کی شجر کاری مہم کی۔