پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا حساس قیمتوں کی سالانہ شرح میں تاریخی کمی پر اظہارِ اطمینان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد ہادیقہ کیانی اور مہرانگ بلوچ بی بی سی 100 ویمن 2024 کی فہرست میں ابھریں پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کے مسائل تین ماہ میں حل کرنے کا وعدہ

قانون سازی کے ایوانوں میں نوجوانوں کی شرکت کا رجحان دنیا بھر میں فروغ پا رہا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سمر انٹرنشپ پروگرام کی تکمیل کے موقع پر تقریب سے خطاب کیا ۔انھوں نے کہا کہ اس مو قع پر تقریر کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالاءکی کمیٹیوں اور سیکرٹریٹ میں نمایاں کارکردگی پر سب کو خراج تحسین پیش کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی عمل میں نوجوانوں کی شمولیت نہ صرف اہم اقدام بلکہ ملکی مفاد کےلئے بہت ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو ملک کا انتہائی قیمتی اثاثہ ہیںاورنوجوانوں میں سماجی و معاشرتی تبدیلی کو آگے بڑھانے کی صلاحیت بہت زیادہ ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان نسل کو ملک کے جمہوری عمل میں شامل کر نے سے اداروں کو تقویت ملتی ہے۔قانون سازی کے ایوانوں میں نوجوانوں کی شرکت کا رجحان دنیا بھر میں فروغ پا رہا ہے اور قانون سازی کے عمل میں نوجوانوں کی شمولیت ملک کےلئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے یہ اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ حکومتی پالیسیاں نوجوان کی امنگوں کی عکاس ہوتی ہیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ تاریخی طور پر، نوجوانوں نے سیاسی نظام کی تشکیل اور سماجی تبدیلی کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا اور نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود کو قومی تعمیر کے لیے تیار کریں۔انھوں نے مزید کہا کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہیںاورنوجوانوں کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو ملکی مفاد کے استعمال میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ سینیٹ انٹرنشپ پروگرام نوجوان کو پارلیمانی عمل سے منسلک کرنے کے لیے ایک منظم راستہ فراہم کرے گا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوانوں نے انٹرنشپ پروگرام سے قانون سازی کے طریقہ کار، پالیسی سازی، او ر دفتری امور سے متعلق نمایاں آگاہی حاصل کی۔ نوجوانوں کا پارلیمنٹ ہاﺅس میں کام کا تجربہ ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ثابت ہوگااورنوجوانوں کو نا صرف پارلیمنٹیرین کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا بلکہ ایوان بالاءکے اعلیٰ حکام کے تجربے سے بھی مستفید ہوئے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم سب آپ کے روشن مستقبل کےلئے دعاگو ہیں اورامید ہے آپ سب اپنی محنت اورقابلیت کی بدولت ملک کا قیمتی اثاثہ ثابت ہونگے۔چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کی کاوشوں کو سراہا اور ایوان بالاءکے اعلیٰ حکام کو خراج تحسین پیش کیا۔
سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے طلبائ و طالبات کو انٹرنشپ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔سید حسنین حیدر نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نےسینیٹ سیکرٹریٹ نے تین سال کے وقفے کے بعد دوبارہ انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے اور اس کا دائرہ کار بڑھانے کی اجازت دی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالائ نے زیادہ سے زیادہ طلبہ کو انٹرنشپ پروگرام میں شامل کرنے کےلئے دو اہم اقدامات متعارف کرائے ہیں جن کا مقصد یونیورسٹی اور کالج کے طلبائ کی کثیر تعداد کو مستفید کرنا تھا۔اس مقصد کےلئے اسلام آباد کی معروف یونیورسٹیوں اور کالجوں تک رسائی کو یقینی بنایا گیا۔ انٹرن شپ کے ذریعے نوجوانوں کو پارلیمانی نظام اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے کام کاج کے بارے میں جامع اور منفرد موقع فراہم کیا گیا۔طلبائ نے مختلف برانچوں، ڈائریکٹوریٹ اور کمیٹیوں میں کام کرتے ہوئے وسیع تجربہ حاصل کیا۔مزید برآں، یہ پروگرام نوجوانوں کی مہارتوں کو فروغ دینے اور پالیسی کی تشکیل، نفاذ اور اعلیٰ ترین سطح پر عمل درآمد کے عمل کو سمجھنے میں بھی مدد کرے گا۔ نوجوان پارلیمانی سفیر کے طور پر اپنے تعلیمی اداروں میں عملی تجربات اور فہم و فراست سے فرائض سرانجام دیں گے۔ایوان بالائ آئندہ برس کےلئے بھی ایک جامع اور موثر انٹرنشپ پروگرام ترتیب دے گا جس میں ملک بھر کے طلبہ و طلبات کو پارلیمنٹ ہا? س کے طریقے کار دیگر امور کو سمجھنے کے حوالے سے مدد ملے گی۔
اس موقع پر انٹرنشپ پروگرام مکمل کرنے والے طلباءمیں سے ایان علی بلوچ ،دایان احمداور امامہ سمیت دیگر نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے اعلیٰ حکام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایوان بالا میں انٹرنشپ پروگرام کا یہ تجربہ انتہائی کامیاب رہا ہے سینیٹ سیکرٹریٹ میں کام کرنے سے نا صرف انہیں دفتری امور ،قانون سازی کو سمجھ نے میں مدد ملی بلکہ پارلیمنٹیرین کے تجربہ سے بھی مستفید ہونے کا موقع ملا۔ایوان بالا کے اعلی حکام کے بھرپور تعاون اور مد کےلئے ہم سب بہت مشکور ہیں اورا نہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بعد ازیں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے انٹرنشپ پروگرام مکمل کرنے والے طلباءو طالبات میں سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔


50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com