77واں یوم آزادی شان و شوکت سے منانے کے لیے ڈائریکٹر بہاول پورمیوزیم نے پروگرام ترتیب دے دیے

8اگست 2024بھاولپور (واصب غوری سے ) 77واں یوم ازادی شان و شوکت سے منانے کے لیے ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم محمد زبیر ربانی کی زیر صدارت میوزیم میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں افسران و متعلقہ سٹاف نے شرکت کی۔ اس موقع پر میوزیم کے زیر اہتمام اگست میں ہونے والے ہونے والے پروگراموں کو حتمی شکل دی گئی۔ ڈائریکٹر میوزیم نے کہا کہ ہر سال کی امسال بھی یوم آزادی ملی جوش و خروش اور نئے عزم و ولولہ کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں تقریبات کا آغاز 12 اگست سے ہوگا۔ میوزیم کی تحریک پاکستان گیلری میں اکابرین ہند کی حصول پاکستان کے لیے کی گئی جدوجہد آزادی کو” آزادی کا سفر ” کے عنوان سے تصاویر و کتاب کی نمائش کا اہتمام منگل 13 اگست کو کیا جائے گا جو 14 اگست تک جاری رہے گی۔ یہ نمائش اس کٹھن سفر کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے مسلم زعماء کی کاوشوں کو نمایاں کرے گی۔ بے مثال و تاریخی جدوجہد آزادی کی اس تصویری کہانی کو نہایت منظم انداز میں اجاگر کیا جائے گا نیز تحریک پاکستان سے متعلقہ کتب بھی اس موقع پر زیر نمائش ہوں گی۔ گلوبل وارمنگ سے بچاؤ اور سرسبز و شاداب پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے میوزیم میں شجرکاری کی جائے گی ۔ 14 اگست کو پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہو گی اور کیک بھی کاٹا جائے گا ۔ اس روز میوزیم شام 4 بجے تک وزیٹرز کے لیے کھلا رہےگا۔میوزیم کی عمارت کو دو روز کے لیے چراغاں کیا جائے گا۔