عمران خان نے 9 مئی کو معافی مانگنے والی خبروں کی تردید کردی

عمران خان کا اہم پیغام 9 مئی سے متعلق اہم بیان جاری
یوتھ ویژن: ( علی مغل سے ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جمعرات کو ان خبروں کو مسترد کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگ لی ہے۔
پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے اندر قائم عارضی کمرہ عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے ریمارکس صرف اور صرف پاکستان کے مفاد میں تھے اور حکومت کو تیزی سے دلدل میں پھنسنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو اڈیالہ جیل میں دی جانے والی سہولیات سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
عمران خان نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں ابھی تک مذاکرات کی کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے جمعرات کو ان خبروں کو مسترد کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہوں نے 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگ لی ہے۔