اسلامیہ یونیورسٹی نے مختلف تعلیمی پروگراموں کی فیس میں کمی کا اعلان کر دیا نوٹیفکیشن جاری

بہاول پو ر( علی رضا غوری سے )وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پرفیس اینڈ ڈیوز کمیٹی نے مختلف تعلیمی پروگراموں کی فیس میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈیمکس کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق بی ایس کے 64پروگراموں میں بہاول پور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے طلباو طالبات کی فرسٹ سیمسٹر کی فیس میں 35فیصد اور ان پروگراموں میں اوپن میرٹ پر آنے والے طلباو طالبات کے لیے 25فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ اسی طرح مدارس سے آنے والے طلباو طالبات کے لیے6 پروگراموں میں فرسٹ سیمسٹر کی فیس میں 25 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں قائم کردہ نئے شعبہ جات میں داخلوں کی حوصلہ افزائی کے لیے فی سیمسٹر 25ہزار روپے فیس مقرر کر دی گئی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے کیمپسز کے سابقہ طلبا وطالبات ایم ایس، ایم فل پروگراموں میں داخلے کے لیے پہلے سیمسٹر میں 25فیصد رعایت کے مستحق ہوں گے۔ اسی طرح اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ملحقہ کالجز سے فارغ التحصیل طلباو طالبات کے لیے ایم فل میں داخلے کے لیے 10فیصد رعایت دی جائے گی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بہاولنگر اور رحیم یار خان کیمپسز میں بی ایڈ 4سالہ، 2.5سالہ اور 1.5سالہ پروگراموں کی فیس 25ہزار روپے فیس سیمسٹر مقرر کی گئی ہے۔جن پروگراموں میں بہاول پور کے طلباو طالبات کے لیے 35 فیصد اور بہاول پور ڈویژن سے باہر کے طلباو طالبات کے لیے 25 فیصد رعایت دی گئی ہے ان پروگراموں میں بی ایس ایئر کرافٹ مینٹینینس، بی ایس ایوی ایشن سائنسز، بی ایس بائیو میڈیکل الیکٹرانکس، بی ایس الیکٹرانکس، بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی، بی ایس بائیو میڈیکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی، بی ایس انٹیلیجنٹ سسٹمز اینڈ روبوٹکس، بی ایس انفارمیشن انجینئرنگ ٹیکنالوجی، بی ایس سی ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ، بی ایس آرکیالوجی، بی ایس ہسٹری، بی ایس فاری، بی ایس اقبال اسٹڈیز، بی ایس سرائیکی، بی ایس فلاسفی، بی ایس ایجوکیشنل لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ، بی ایس ایلیمنٹری ایجوکیشن، بی ایس سیکنڈری ایجوکیشن، بی ایس ای ڈی 4 سالہ (ریسرچ اینڈ ایویلیوایشن)، بی ایس ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ، بی ایڈ 4 سالہ، بی ایس اسپیشل ایجوکیشن، بی ایس ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن، بی ایس انگلش لینگویج ٹیچنگ، بی ایس ڈیفنس اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز، بی ایس لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس، بی ایس ماس کمیونیکیشن، بی ایس جینڈر اسٹڈیز، بی ایس پولیٹکس اینڈ پارلیمانی اسٹڈیز، بی ایس پبلک ایڈمنسٹریشن، بی ایس پبلک پالیسی اینڈ گورننس، بی ایس اینتھروپالوجی، بی ایس سوشل ورک، بی ایس سوشیالوجی، بی ایس ڈویلپمنٹ اسٹڈیز، بی ایس اکنامکس اینڈ فنانس، بی ایس بزنس اکنامکس، بی ایس عربی، بی ایس اسلامک اسٹڈیز اسپیشلائزیشن اِن حدیث، بی ایس اسلامک اسٹڈیز بمعہ عالمی مذہب اور بین المذاہب ہم آہنگی، بی ایس اسلامک اسٹڈیز مع فقہ اور شریعت، بی ایس اسلامک اسٹڈیز اسپیشلائزیشن اِن قرانک اسٹڈیز، بی ایس ٹرانسلیشن اسٹڈیز، بی ایس ڈیجیٹل میڈیا، بی ایس انفارمیشن سسٹم، بی ایس نیٹ ورکس اور ٹیلی کمیونیکیشن، بی ایس انٹرنیٹ آف تھنگز، بی ایس ایگری بزنس، بی ایس انوائرمینٹل سائنسز، بی ایس فاریسٹری، بی ایس سیڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، بی ایس اینیمل سائنسز، بی ایس پولٹری سائنس، بی ایس فزیالوجی، ڈپلومہ اِن انٹرپرینیورشپ اینڈ انوویشن، ڈپلومہ اِن ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ، بی ایس ڈیزاسٹر مینجمنٹ، بی ایس لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ، بی ایس بینکنگ اینڈ فنانس، بی ایس فنانس اور انوسٹمنٹ، بی ایس فن ٹیک، بی ایس ای کامرس، بی ایس ہیومن ریسورس مینجمنٹ، بی ایس ایوی ایشن مینجمنٹ، بی ایس ریموٹ سینسنگ اینڈ جی آئی ایس اور بی ایس پبلک ہیلتھ شامل ہیں۔