بہاول پور کے رشیدیہ آڈیٹوریم میں یوم استحصال جموں و کشمیرمنانے کیلئے تقریب کا انعقاد

بہاول پور: (واصب غوری سے ) پنجاب کونسل آف دی آرٹس، بہاول پور ڈویژن کے زیر اہتمام رشیدیہ آڈیٹوریم میں یوم استحصال جموں و کشمیر منایا گیا۔ اس موقع پر معروف شاعر ڈاکٹر سید قاسم جلال کی کشمیر کے حوالہ سے لکھی ہوئی نظم کو ڈرامیٹک پر فارمنس کی صورت میں امجد شانی اور ان کی ٹیم نے پیش کیا جس کو حاضرین نے بہت سراہا۔بعد ازاں مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر سید قاسم جلال نے کی۔ شعراء کرام میں خادم حسین مخفی، عبدالخالق قریشی، راجہ شفقت محمود، فیصل خیام، خالد محبوب، ناصر سیال، دیوانہ بلوچ، حفیظ طاہر گھوٹیہ اور امرت جوگی نے کشمیر کے حوالہ سے اپنا کلام پیش کیا۔ مشاعرہ کے اختتام پر ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس، بہاول پور میاں عتیق احمد نے شعراء حضرات اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments