اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع

یوتھ ویژن : (سدرہ بی بی سے ) اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے ایک ’بڑے کریک ڈاؤن‘ کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال کو روکنا ہے، جو آلودگی کا باعث بن رہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس کریک ڈاؤن پر عمل درآمد کے لیے ڈی سی اسلام آباد نے 8 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ یہ ٹیمیں اسلام آباد کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں شہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک بیگز کے استعمال کے خلاف آپریشن کریں گی۔
اسلام آباد میں خواتین طالبات اور اساتذہ کے لیے ’پنک بسیں‘ متعارف کرانے کا فیصلہ
ڈپٹی کمشنر عرفان نواز نے اس بات پر زور دیا کہ ماحولیاتی آلودگی کو بڑھانے والے پولی تھیلین بیگز کے استعمال کو روکنا اجتماعی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر ڈی سی اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پلاسٹک بیگز کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
Load/Hide Comments