روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا وزیر اعظم شہباز اور ولی عہد سلمان نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ سال 2024 کا وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اپنے وفد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی لاہور ہائیکورٹ کے جج سے بدتمیزی پر وکیل کو 6 ماہ قید کے ساتھ 1،00،000جرمانہ ک سزا کا حکم

یا فیچر جو واٹس ایپ گروپس کو ہمیشہ کے لیے بدل دے گا

واٹس ایپ میں گروپس ایک اہم فیچر ہے جس کے ذریعے متعدد افراد ایک جگہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکتے ہیں۔
مگر اس میں اب تک ایک کمی ہے اور وہ ہے لوگوں کی محدود تعداد، یعنی ایک گروپ میں 256 سے زیادہ اراکین نہیں ہوسکتے۔
مگر اب میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ نے اس خامی کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کمیونٹی نامی فیچر کو متعارف کرانے پر کام شروع کردیا ہے۔
واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ Wabetainfo کے مطابق آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں کمیونٹی فیچر کو پیش کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین کمیونٹیز کو تشکیل دے سکیں گے
یہ فیچر واٹس ایپ گروپس کے لیے ہے کیونکہ ایک کمیونٹی میں 10 واٹس ایپ گروپس کو لنک کیا جاسکے گا۔
اس میں ایک نیا اناؤنسمنٹ سیکشن بھی ہوگا جس تک صرف ایڈمنز کو رسائی ہوگی اور اس کی مدد سے وہ کمیونٹی سے لنک تمام گروپس کے اراکین تک کسی پیغام کو شیئر کرسکیں گے

کمیونٹی کے گروپس میں شامل افراد گروپس کو دیکھ نہیں سکیں گے۔
واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر دیگر میسجنگ ایپس جیسے ٹیلیگرام کے مقابلے میں پر متعارف کرایا جارہا ہے جس میں کمیونٹی جیسا فیچر پہلے سے چینیلز کے نام سے موجود ہے جس میں 20 ہزارافراد کو اکٹھا کیا جاسکتا ہے
ٹیلیگرام چینیلز میں صرف ایڈمنز کو ہی پوسٹ کرنے کا اختیار ہوتا ہے اور توقع ہے کہ واٹس ایپ کمیونٹی فیچر بھی لگ بھگ اسی طرح کام کرے گا۔
یہ فیچر آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
ایک اور فیچر کو جلد واٹس ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے جو کسی گروپ میں تمام افراد کے لیے میسجز کو ڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے حوالے سے ہے۔
گروپ ایڈمن کو ہر ایک کے لیے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا اختیار اس فیچر کے ذریعے مل سکے گا۔
اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے اور اس کی دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com