پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمران خان کے متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی راہ ہموار، سی اے اے کی اہم بات چیت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کر دی وزیر اعظم شہباز شریف نے 20 پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیے حکومت آئینی ترامیم کے لیے تیار، دو تہائی اکثریت کا دعویٰ وفاقی حکومت کا سندھ کی سڑکوں کی بحالی کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اعلان معاشی بہتری کے اشارے حکومتی درست پالیسیوں کی گواہی دیتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات کا گنڈاپور کی توہین آمیز تقریر کی مذمت، صحافیوں کا پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ بلاول بھٹو کا نیا میثاق جمہوریت کا مطالبہ، سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی دعوت شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ جنوری 2025 سے شروع ہوگی

سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان سمیت 4 افراد باجوڑدھماکے میں شہید

یوتھ ویژن : ( مباشربلوچ سے ) سابق سینیٹر ہدایت اللہ خان بدھ کے روز خیبر پختونخواہ کے باجوڑ میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے ہونے والے دھماکے میں شہید ہو گئے اور دیگر 4 افراد بھی ساتھ شہید ہوگئے-

مالاکنڈ کے ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان گنڈا پور نے زرائع کام کو بتایا کہ سابق سینیٹر کی گاڑی کو باجوڑ کے علاقے دماڈولہ میں آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا گیا اور چار افراد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

دریں اثناء ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال باجوڑ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نصیب گل نے ذرائع کو بتایا کہ حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے اور ان کی لاشیں ہسپتال لائی گئیں۔

باجوڑ کے ضلعی پولیس افسر سجاد احمد نے ذرائع کو بتایا کہ بم ڈسپوزل یونٹ اپنی تحقیقات کر رہا ہے اور اس کی رپورٹ کے بعد صورتحال مزید واضح کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق سینیٹر داماڈولہ میں ضمنی انتخاب کی مہم کے لیے جا رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔

کے پی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ "واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کی جانی چاہیے اور رپورٹ پیش کی جانی چاہیے۔”

کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے جاں بحق افراد کے لیے دعا کی اور کہا: "اس طرح کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔”

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے "ریموٹ کنٹرول بم” کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے حملے کی شدید مذمت کی اور متاثرین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے واقعے کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے عبرتناک سزا دینے کا حکم دیا۔

وزیر اعظم نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر امن و امان اور جمہوریت کے دشمن ہیں لیکن پاکستانی قوم کے عزم کو پست نہیں کر سکتے۔

انہوں نے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، ڈپٹی چیئرمین سیدالخان، قائد ایوان اسحاق ڈار اور اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بھی حملے کی مذمت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی دھماکے میں جانی نقصان کی شدید مذمت کی۔

کے پی کے چیف سیکرٹری ندیم اسلم چوہدری نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

"ہم ایسے بزدلانہ حملوں سے حوصلہ نہیں ہاریں گے۔ سابق سینیٹر اور دیگر کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی،” انہوں نے تینوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کا خاتمہ ملک کی تمام جمہوری جماعتوں کا متفقہ ایجنڈا ہونا چاہیے۔

سینیٹر ہدایت اللہ نے ہمیشہ سابق فاٹا کے مسائل کو ایوان میں اجاگر کیا۔ قبائلی علاقے ایک مضبوط آواز سے محروم ہو چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی سینیٹر ہدایت اللہ کے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم دہشت گردی کے خاتمے اور انصاف کے مطالبے میں ان کے ساتھ ہیں۔” پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے بھی حملے کی مذمت کی اور سیکیورٹی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پوچھا کہ کیا وہ اس واقعے کا جواب دیں گے۔

ضمنی انتخابات سے چند روز قبل ایسے واقعات باجوڑ میں سیکیورٹی پر سوالیہ نشان اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل ناکامی ہے۔ اے این پی اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس واقعے میں ملوث مجرموں اور سہولت کاروں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

ہدایت اللہ نے 2018 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی، اس اقدام سے پارٹی کے مقامی کارکنوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ ان کے والد سابق ایم این اے حاجی بسم اللہ خان تھے جبکہ ان کے بڑے بھائی سابق گورنر کے پی شوکت اللہ خان تھے۔

سینیٹ کی ویب سائٹ کے مطابق وہ مارچ 2018 سے مارچ 2024 تک آزاد سینیٹر رہے۔

جنوری میں، انہوں نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں ایک قرارداد جمع کرائی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کے ایوان بالا نے امیدواروں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں اضافے کا نوٹس لیا ہے۔

قرارداد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سپریم کورٹ پر زور دیا گیا تھا کہ سیکیورٹی چیلنجز کی وجہ سے عام انتخابات تین ماہ کے لیے مؤخر کیے جائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com