سونیا حسین کا انکشاف عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے کی آفر
یوتھ ویژن : سونیا حسین نے انکشاف کیا کہ انہیں عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سونیا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔ سونیا حسین حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان نظر آئیں جہاں انہوں نے بھارت میں سرحد پار فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کے بارے میں بھی بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے ماضی میں کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ بھی کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی اور میں نے اس فلم کی ٹیم سے ملاقاتیں کی تھیں۔ تاہم اس دوران پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔
Load/Hide Comments