پی آئی اے نے سعودی عرب کے لیے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کردیا
یوتھ ویژن : ( امجد محمود بھٹی سے ) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والی پروازوں کے فضائی کرایوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔
قومی پرچم بردار ادارے نے ریاض، دمام اور القاسم جانے والے لوگوں کے لیے کرایوں میں 30 فیصد کمی کی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ مسافر 10 سے 18 جون تک رعایتی کرایوں کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سال اپریل میں قومی ایئرلائن نے ملک کے شمالی علاقوں سے عمرہ کے راؤنڈ ٹرپ کرایہ میں 47,000 روپے کی کمی کر کے 103,000 روپے کر دی تھی۔
Load/Hide Comments