روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

ٹک ٹاک بچوں میں جنسی مواد اورمنشیات کی تشہیر کر رہا ہے، تحقیق

ٹک ٹاک کا الگورتھم 13 سال سے کم عمر بچوں میں جنسی مواد، منشیات اور شراب کی تشہیر کر رہا ہے۔

برطانوی اخبار میل آن لائن کے مطابق امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی تحقیق کے دوران ایک ’13 سالہ صارف’ نے ‘صرف فالورز’ کی تلاش کے دوران فحش مواد پر مشتمل دو ویڈیو دیکھیں۔ یہ نوعمر صارف جب ہوم پیج پر واپس آیا تو اس کو کئی جنسی ویڈیوز دکھائی گئیں۔

سامنے والے صفحے پر دکھایا گیا مواد سرچ کی بنیاد پر سیٹ کیا گیا ہے۔ یعنی  صارف کو وہی مواد دکھایا جاتا ہے جو وہ سرچ کرتا ہے یا دیکھتا ہے۔

صارفین کی عمر ان کی پروفائل میں سیٹ ہونے کے باوجود صارف جنسی مواد جتنا زیاد دیکھتا ہے، اسے پہلے صفحے پر اتنا ہی زیادہ جنسی مواد دکھایا جاتا ہے۔

ٹک ٹاک نے کہا کہ وہ فی الحال بالغوں اور بچوں کے اکاؤنٹس میں پیش کی جانے والی ویڈیوز میں فرق نہیں کرتے بلکہ وہ کم عمر اکاؤنٹس کے لیے ایک نئے فلٹر ٹول پر کام کر رہے ہیں۔

درحقیقت تحقیق شامل صارف کوئی بچہ نہیں تھا، بوٹس کا ایک سلسلہ بنایا گیا تھا تاکہ یہ سمجھا جائے کہ ٹک ٹاک اپنے نوجوان ناظرین کو کیا دکھاتا ہے۔

تمام خودکار اکاؤنٹس13 سے10 سال کی عمر کے درمیان تھے تاکہ یہ تعین کیا جاسکے کہ آیا نوجوان ناظرین کو پرانے ٹک ٹاک صارفین سے مختلف فیڈ ملتی ہے یا نہیں۔

تفتیش میں کل 31 ‘بوٹ’ اکاؤنٹس استعمال کیے گئے تھے، ہر ایک کو تاریخ پیدائش اور آئی پی ایڈریس دیا گیا تھا۔

ایک اکاؤنٹ میں 13 سالہ نوجوان کا ہونے کا دعویٰ کیا گیا، اسے منشیات کے استعمال کے بارے میں 569 ویڈیوز دکھائی گئیں جن میں کوکین اور میتھ کی لت کے علاوہ منشیات کی مصنوعات کی آن لائن فروخت کی تشہیری ویڈیوز بھی شامل ہیں

وال اسٹریٹ جنرل کے صحافیوں نے ٹک ٹاک کو تقریبا 1000 ویڈیوز بھیجی ہیں جن میں منشیات، فحش اور بالغوں سے متعلق دیگر مواد دکھایا گیا ہے جو ان کے 13 سے 15 سال عمر  کے بوٹ اکاؤنٹس کو دکھایا گیا تھا۔

ان ویڈیوز میں سے 255 کو فورا ہٹا دیا گیا تھا۔ ٹک ٹاک کے ترجمان نے میل آن لائن کو بتایا کہ ‘اگرچہ ان بوٹس کی سرگرمی اور اس کے نتیجے میں ہونے والا تجربہ کسی بھی طرح کسی حقیقی شخص کے طرز عمل اور دیکھنے کے تجربے کی نمائندگی نہیں کرتا لیکن ہم اپنے نظام کو بہتر بنانے کے لئے مسلسل کام کرتے ہیں اور ہم اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹک ٹاک کے ترجمان نے وال اسٹریٹ جنرل کو بتایا کہ فرم نے کچھ مبینہ ویڈیوز کو ہٹا دیا اور دوسروں کو محدود کر دیا تاکہ مستقبل میں دیگر نوجوان کو نہ دکھایا جاسکے۔

ٹک ٹاک سروس کی شرائط کے تحت صارفین کی عمر کم از کم 13 سال ہونی چاہیے اور اگر ان کی عمر 18 سال سے کم ہے تو انہیں ایپ استعمال کرنے کیلئے والدین کی اجازت کی ضرورت ہے۔

والدین کو بھی ایپ کے اندر اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے لیے سکرین ٹائم اور پرائیویسی سیٹنگز اپنی مرضی سے کر سکیں۔

اکتیس اکاؤنٹس میں سے ایک درجن کے پہلے صحفے پر وہ مواد دکھایا گیا جو الگورتھم خود تیار کیا تھا۔

ایک اکاؤنٹ میں جاپانی فلم اور ٹیلی ویژن کارٹون دکھائے گئے۔150 ویڈیوز کے سلسلے میں میں 146 جاپانی اینیمیشنز تھیں جن میں بہت ساروں کا موضوع جنسی نوعیت کا تھا۔

ٹک ٹاک نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ بوٹس کا طرز عمل کسی بھی طرح حقیقی شخص کے طرز عمل اور دیکھنے کے تجربے کی نمائندگی نہیں کرتا۔ فرم آہستہ آہستہ سیکورٹی فیچرز میں مزید بہتری لا رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com