پاکستان نے دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ ایم ایم 1 لانچ کردیا
پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ میشن
یوتھ ویژن : ( عفان گوہر سے ) پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن نے آج چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے دوسرا سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم 1 کامیابی کے ساتھ لانچ کردیا-
پاک سیٹ ایم ایم 1 سیٹلائٹ کو مواصلات اور رابطے کے وسیع میدان میں ملک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
پاکستان کا دوسرا سیٹلائٹ مشن تیاریاں مکمل
جدید کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز پر مبنی، پاک سیٹ ایم ایم 1 ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا اور ملک کو ڈیجیٹل پاکستان میں تبدیل کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
پاکستانی سیٹلائٹ کا شیڈول
سیٹلائٹ شیڈول کے مطابق اس سال اگست تک اپنی خدمات کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔
![](https://youthvision.pk/wp-content/uploads/2024/05/SATELITIE.jpeg)
سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سیٹلائٹ “پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی بہترین سہولیات فراہم کرے گا” اور ٹیلی ویژن کی نشریات، سیلولر فون اور براڈ بینڈ سروسز کو بہتر بنانے میں بھی مدد کرے گا۔ اس نے مزید کہا کہ سیٹلائٹ اگست میں سروس فراہم کرنا شروع کردے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے رواں ماہ کے شروع میں ہینان سے چین کے چانگ ای 6 قمری مشن کے حصے کے طور پر اپنا تاریخی پہلا سیٹلائٹ لانچ کیا تھا۔