سول سروسز اکیڈمی نے گرمی کی لہر کو کم کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا،

IMG 20240529 WA0085

یوتھ ویژن نیوز (شہزاد بھٹی سے) سول سروسز اکیڈمی کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ انوائرمنٹ سوسائٹی(سی ایس اے)نے گرمی کی لہر کو کم کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا،جس کا مقصد بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے نمٹنا ہے، مہم کے پہلے حصے میں دو امدادی کیمپ قائم کئے گئے ہیں،ہر ایک کا مقصد تازگی فراہم کرنا اور احتیاطی تدابیر سے متعلق اہم معلومات کی آگاہی فراہم کرنا ہے۔سی ایس اے کے ڈائریکٹر جنرل فرحان عزیز خواجہ اور ڈائریکٹر پی ایس صادق چوہان نے مہم کی قیادت کی،جس کا اہتمام بدھ کے روز کمیونٹی ڈویلپمنٹ اینڈ انوائرمنٹ سوسائٹی کے صدر طلحہ رفیق عالم،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علینہ شکیل ناگرا اور انڈر ٹریننگ اسسٹنٹ کمشنرز نے کیا۔افتتاحی کیمپ مقامی ہوٹل کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے،اس سائٹ پر رضاکاروں نے بہت سے مشروبات، بشمول لیمن منٹ،روح افزا،لیچ،پانی اور دیگر کولنگ ڈرنکس وہاں سے گزرنے والے افراد میں تقسیم کئے گئے، انہوں نے گرمی کی لہر سے بچائو کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہی فراہم کی،ہال روڈ ٹریڈرز یونین کے تعاون سے ایک دوسرا ریلیف کیمپ ہال روڈ پر قائم کیا گیا،جہاں کمیونٹی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اسی طرح کی کوششیں کی گئیں،اس مقام پر تعینات رضاکاروں نے فری ڈرنکس بھی تقسیم کیں جبکہ حاضرین کو ہائیڈریٹ رہنے کی اہمیت اور اعلی درجہ حرارت کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات بارے آگاہ کیا۔صحت کے ماہرین نے لوگوں کو بتایا کہ زیادہ تیز درجہ حرارت کے ساتھ ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لینے کے ساتھ گرمی سے متعلقہ بیماری کے خطرات اور علامات کو جاننا ضروری ہے کہ اپنے آپ کو اور اپنے خاندان کو کیسے محفوظ رکھنا ہے کیونکہ گرمی کی لہر خاص طور پر خطرناک ہو سکتی ہے۔ ماہرین صحت نے لوگوں کومشورہ دیا کہ اس صورتحال میںپانی ایک اچھا آپشن ہے،اسپورٹس ڈرنک پسینے سے ضائع ہونے والے نمک اور معدنیات کو بھرنے میں مدد کر سکتا ہے،بہت زیادہ شوگر یا الکوحل والے مشروبات سے دور رہیں،سن اسکرین کو مت چھوڑیں کیونکہ سن برن آپ کے جسم کو ٹھنڈا ہونے کی صلاحیت کو متاثر کرتا ہے اور آپ پانی کی کمی کا باعث بن سکتے ہیں،گرمی سے متعلقہ بیماریوں میں بہت سے مسائل شامل ہیں جن میں سنبرن،ہیٹ ریش،گرمی کے با عث درد،ہیٹ اسٹروک اور گرمی کی تھکن شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes