خانہ کعبہ کا سونے کا دروازہ ۔ رحمت کا پرنالا اور حجر اسود پر چاندی کا خول چڑھانے کے اعزاز بھی بہاولپور کے حصے میں آیا

خانہ کعبہ کا سونے کا دروازہ ۔ رحمت کا پرنالا اور حجر اسود پر چاندی کا خول چڑھانے کے اعزاز بھی بہاولپور کے حصے میں آیا ۔۔ زیر نظر تصویر ملک عاشق حسین کی ہے جن کا حال ہی میں سعودی عرب میں انتقال ہوا یہ سنیار تھے ان کے والد ملک عبد القادر نواب آف بہاولپور نواب سر صادق محمد خان پنجم کےسنیار تھے ۔ ملک عاشق محنت مزدوری کے لئے سعودی عرب گئے وہاں جا کر وہ جلد ہی اپنے خاندانی پیشے سے منسلک ہوگئے اور پھر وہ وقت بھی آیا جب اللہ پاک نے انہیں اس سعادت کے لئے چنا کہ وہ بیت اللہ یعنی خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ بنائیں 200 کلو وزنی دروازہ ۔ خانہ کعبہ کی چھپ پر لگا پرنالا جسے رحمت کا پرنالا بھی کہتے ہیں ملک عاشق حسین کے ہاتھ سے بنا صرف یہی نہیں بلکہ حجر اسود پر چڑھا چاندی کا خول بھی ان کے ہاتھ کا بنا ہوا ہے۔ مزے کی بات یہ کہ اس کام کی مزدوری انہوں نے خانہ کعبہ کی مٹی کی صورت میں مانگی جو اس دروازے۔ پرنالے اور حجر اسود کی تنصیب کے دوران اکٹھی ہوئی۔ بہاولپور کی مٹی کو اللہ پاک نے جہاں اور بے شمار اعزازت سے نوازا ہے ان میں سے ایک اور نمایاں اعزاز یہ بھی عطا فرمایا ہے۔
اللہ پاک نواب آف بہاولپور اور اس کی دھرتی کے باسیوں پر اپنا کرم فرمائے ۔