پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر، محترمہ جین میریٹ کی ملاقات پاکستان اور روس کا کثیر الجہتی پلیٹ فارمز پر ہم آہنگی اور باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کا عزم پاکستان کا اقوام متحدہ ای گورنمنٹ انڈیکس میں 14 درجے کا زبردست اضافہ چین کا تائیوان کو ہتھیار فروخت کرنے والی 9 امریکی کمپنیوں کی املاک منجمد کرنے کا اعلان بغیر فضل الرحمان کی حمایت کے آئینی ترامیم ناممکن ہے، بلاول بھٹو سندھ حکومت نے بارش سے متاثرہ کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 ارب روپے کی منظوری دے دی مولانا فضل الرحمٰن نے آئینی ترامیم کو ناقابل قبول اور ناقابل عمل قرار دے دیا پی ٹی آئی کا مینارِ پاکستان ریلی سے قبل گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع آئینی ترمیم کے بجائے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، مفتاح اسماعیل حکومت کا آئینی ترامیم پر بار ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیرِ قانون اعظم نزیرتارڑ

خانہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کا خول تیار کرنے والی فیکٹری کے پاکستانی مالک خالق حقیقی سے جاملے

خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے اور حجرِ اسود کا خول تیار کرنے والی فیکٹری کے پاکستانی مالک عاشق حسین خالق حقیقی سے جاملے۔

محمد عاشق حسین کے انتقال پر قونصل جنرل خالد مجید اور پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرحوم محمد عاشق حسین کی گولڈ فیکٹری سعودی عرب میں قائم ہے، اس فیکٹری کو خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ، میزابِ رحمت (پر نالہ) اور حجرِ اسود کا خول تیار کرنے کا شرف حاصل ہے۔
۔محمد عاشق کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے تھا ، ان کے والد ملک غلام قادر سنار تھے جو بہاولپور کے نواب صادق محمد عباسی کے محل میں کام کیا کرتے تھے۔

محمد عاشق کو 1970 میں سعودی عرب کے شہر مدینہ بھیج دیا گیا، بعد ازاں وہ سعودی عرب میں سونے کے ممتاز تاجروں میں سے ایک بن گئے۔

محمد عاشق حسین کی فیکٹری خانہ کعبہ کے 200 کلو گرام خالص سونے سے تیار کیے جانے والے مرکزی دروازے تیار کرتی تھی، محمد عاشق حسین کی فیکٹری کو خانہ کعبہ کے دروازے کی تعمیر اور تنصیب کا کام بھی سونپا گیا تھا۔

مزید برآں خانہ کعبہ پر لگے پرنالہ (میزاب رحمت) کی ڈیزائننگ اور تنصیب بھی عاشق حسین کی فیکٹری نے ہی کی تھی، اس پرنالے کے ذریعے بارش کا پانی کعبتہ اللہ کی چھت سے زمین تک پہنچتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com