منفرد ترین اور شستہ لب و لہجے ، آواز و بیان کے حامل ، عمدہ اداکار و صدا کار طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

یوتھ ویژن نیوز (واصب غوری سے) منفرد ترین اور شستہ لب و لہجے ، آواز و بیان کے حامل ، عمدہ اداکار و صدا کار طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔
طلعت حسین کا تعلق پڑھے لکھے گھرانے سے تھا۔
والدہ بھی ریڈیو کی صداکار تھیں۔
ریڈیو سنجیدہ تھیٹر کے علاؤہ بہت سے اشتہارات اور ڈاکومنٹریز میں وائس اوور کرنے کے ساتھ ساتھ چند فلمز میں بھی کام کیا۔
طلعت حسین پاکسان کے چند ان ایکٹرز میں سے تھے جنہوں نے Lamda
(لندن اکیڈمی آف میوزک ڈرامیٹک آرٹ) سے تربیت لی تھی۔ اپنے شوق فن کو ایسے سنجیدہ لینے والے لوگ اب کہاں ملیں گے جہنوں نے اسکی تکمیل کی خاطر گیٹ کیپر اور ورٹیر کی ملازمت کرنے میں بھی عار نا سمجھی ہو۔ طلعت حسین بجا طور پر اپنی ذات میں مکمل اسکول آف ایکٹنگ تھے طلعت حسین کے جانے سے پیدا ہونا والا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین ۔