قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی عدالتِ انصاف کے حکم پررفاہ پرفوجی کارروائی روکنے کا مطالبہ کردیا
قائم مقام صدر کا رفاہ میں فوجی کارروائی روکنے کا مطالبہ
یوتھ ویژن : (ثاقب ابراہیم غوری سے ) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا اسرائیل کو رفاہ میں فوجی کارروائی روکنے ،مزید خونریزی روکنے کے لیے عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ کر دیا-
قائم مقام صدر کا اہم مطالبہ
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے اسرائیل کو رفاہ میں فوجی کارروائی روکنے اور غزہ تک بلا تعطل انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر رسائی کو یقینی بنانے کے عالمی عدالت انصاف کے حکم کو سراہتے ہوئے اسرائیل کی طرف سے مزید خونریزی روکنے کے لیے عدالت کے احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قائم مقام صدر نے اپنے پیغام میں انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی وحشیانہ مہم ختم کرنے، شہریوں کے تحفظ اور فلسطینیوں کے خلاف ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اقدامات کریں۔انہوں نے فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، خودمختار اور پائیدار ریاست کے لیے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔