فارم 45 ریڑھ کی ہڈی 8 فروری کو تحریکِ انصاف کی فتح ہوگی کنول شوذب
یوتھ ویژن : بہاول پور(یاسر قریشی سے ) ‘کنول شوذب کا پاکستان تحریک انصاف کی امیدواروں کے لیے پیغام دیا ہے کہ 8 فروری کو پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے نشانات پرمہرلگائیں الیکشن میں فارم 45ریڑھ کی ہڈی ہے
جہاں دھاندلی کاخطرہ ہو وہاں پولنگ ایجنٹ فارم 45 پرنظررکھیں ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کی امیدواراین اے 166 احمدپورشرقیہ ‘کنول شوذب انتخابی نشان رولرکوسٹرنے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ جس امیدوار کے پاس اپنے پولنگ کا فارم 45آجاے
اسے دنیاکی کوئی طاقت وہ پولنگ نہیں ہرا سکتی چاہے مخالف اقوام متحدہ تک ہی کیوں نہ چلا جاے جن سیاستدانوں کو دھاندھلی کاخطرہ ہے وہ فارم 45پر نظر رکھیںانہوں نے کہاکہ تمام پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی
میں ووٹ گنتی کے بعدفارم 45 پر ہوتاہے تمام عملہ اور تمام پولنگ ایجنٹس کے اس پر دستخط ہوتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی عوام پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے اور انشااللہ پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان میں واضح برتری سے فتح حاصل کریگی-