اقوامِ متحدہ میں غزہ میں ‘انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفے’ کی قرارداد منظور
یوتھ ویژن : ( ثاقب ابراہیم غوری سے ) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل اور حماس کے تنازع کے آغاز کے بعد اپنی پہلی قرارداد منظور کی ہے
ذرائع کے مطابق فلسطینی شہریوں کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے نمٹنے کے لیے غزہ میں "فوری اور وسیع انسانی وقفے” پر زور دیا گیا ہے۔
غزہ میں تیئس لاکھ کی آبادی قحط کا شکار
مالٹا کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو کونسل کے 15 میں سے 12 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی، جب کہ برطانیہ، روس اور امریکہ نے اس میں حصہ نہیں لیا۔
کونسل میں بحث کا بنیادی نکتہ یہ رہا ہے کہ آیا انسانی بنیادوں پر توقف کا مطالبہ کیا جائے یا رسمی جنگ بندی کی جائے، امریکہ توقف کی حمایت کر رہا ہے اور روس جنگ بندی کی وکالت کر رہا ہے-
Load/Hide Comments